آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری،پاکستان میں بیروزگاری کم ہونے کےامکان

واشنگٹن(jano.pk)آئی ایم ایف  نے  ورلڈ اکنامک  آؤٹ لُک رپورٹ  جاری کردی  ہے  جس کے مطابق  رواں مالی سال پاکستان  میں  بیر وزگاری کم ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق  پاکستان کی معاشی شرح نمو  اس سال 3.6 فیصد رہنےکا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال بیروزگاری کم ہوکر 7.5 فیصد  پر  آنےکا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں  بیروزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ  پاکستان میں اس سال مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد تھی۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد رہنےکا تخمینہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button