آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے تقریباً 1.3ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کیلئے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو7ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت(EFF) پروگرام کے تحت1ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملے گی،1.3ارب ڈالرکےتحت 20کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط بھی شامل ہے۔

نئی قسط کے بعد دونوں قرض پروگرامز کے تحت پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی رقم3.3ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کی دو اقساط پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دیدی اور آئی ایم ایف نےجاری قرض پروگرام پرعملدرآمد کو مضبوط قراردیدیا ہے جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات پرعمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید خبریں

Back to top button