عالمی جنگ کا خطرہ؟ ایران جنگ میں چین کی انٹری، ٹرمپ کی برطانیہ و اسپین کو سنگین دھمکیاں!

​واشنگٹن/بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک): مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شدید فرسٹریشن کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہی اتحادیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ٹرمپ نے اسپین کو فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی، جبکہ برطانیہ کو طعنہ دیا کہ وہ اب ‘چرچل والا برطانیہ’ نہیں رہا۔

​دوسری جانب، چین نے باقاعدہ طور پر اس جنگ میں انٹری دے دی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب کو فون کر کے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ فوجی طاقت مسائل کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے۔ چین نے ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف بھی جنگ رکوانے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔

​امریکی میڈیا ‘وال اسٹریٹ جنرل’ نے ایک تشویشناک انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کا اصل منصوبہ ایران کے اندر موجود مسلح گروہوں اور کرد فورسز کو سپورٹ کر کے وہاں خانہ جنگی کروانا ہے تاکہ ایرانی حکومت کا تختہ اندر سے الٹا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ کے شعلے پاکستان تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ اس عالمی بحران اور ٹرمپ کے خطرناک عزائم کی مکمل تفصیلات کے لیے سینئر صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button