امریکا میں صف ماتم بچھ گئی فوجیوں کے تابوت واشنگٹن پہنچنا شروع

واشنگٹن/تہران (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ چوتھے دن میں داخل ہوتے ہی سنسنی خیز رخ اختیار کر گئی ہے۔ واشنگٹن میں امریکی فوجیوں کے تابوت پہنچنے پر صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تقریر میں ‘شکست کی بو’ نمایاں تھی، جہاں انہوں نے اعتراف کیا کہ فضائی حملوں سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق، امریکہ اب ایران میں اپنی زمینی فوج (Ground Troops) اتارنے پر غور کر رہا ہے، جسے ماہرین پینٹاگون کی بڑی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب، اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایران نے امریکی بحری بیڑے ‘ابراہام لنکن’ کو نشانہ بنا کر اسے شدید نقصان پہنچانے کی رپورٹ دی ہے۔ قطر نے بھی اپنی فضائی حدود میں ایران کے دو سکھوئی-24 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹرمپ کے گرتے ہوئے حوصلوں، امریکی طیاروں کی تباہی اور جنگ کے زمینی محاذ پر منتقل ہونے کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینیئر صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ دیکھئے:




