کراچی لہو لہان: امریکی قونصل خانے پر دھاوا، گلگت سے اسلام آباد تک ہنگامے پھوٹ پڑے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشرقِ وسطیٰ میں چھڑنے والی ہولناک جنگ کے اثرات پاکستان تک پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ کراچی میں صورتحال اس وقت انتہائی سنگین ہو گئی جب بپھرے ہوئے مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے جواب میں قونصل خانے کی سیکیورٹی اور پولیس کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں بتائی جا رہی ہے۔ کراچی کے ان خونی تصادم کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہنگاموں کا یہ سلسلہ صرف کراچی تک محدود نہیں رہا بلکہ اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں بھی مظاہرین نے پولیس چوکیوں کو آگ لگا دی، جہاں چار ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ گلگت بلتستان اور اسکردو میں بھی حالات کشیدہ ہیں اور وہاں بھی چھ چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب بین الاقوامی محاذ پر ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ تیز ہو گئی ہے، جس میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کی شہادت کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ خلیجی ممالک کی معیشت بیٹھنے لگی ہے اور صرف ایک دن میں 3400 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں شرپسند عناصر کی جانب سے عوامی جذبات کو بھڑکانے کی کوششوں اور کراچی سے گلگت تک پھیلی اس بے چینی کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سنئیرصحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ دیکھئے:




