بلوچستان پاور شیئرنگ فارمولا کھٹائی میں؟بلاول کے بیان نے سیاسی ہلچل مچا دی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں دوریاں بڑھنے لگیں

لاہور(سپیشل رپورٹ/جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہبازحکومت کو سرپرائز دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کے درمیان دوری پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
کوئٹہ میں صحت سمیت مختلف20سے زائد منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلال بھٹو زرداری نے بنانگ دہل یہ اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی5سال ناصرف پورے کرینگے بلکہ بلوچستان حکومت کے تمام منصوبے مکمل کریں۔
ذرائع کے مطابق اگر تو پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کےدرمیان بلوچستان میں پاور شئیرنگ کا منصوبہ طے تھا توبلاول بھٹو زرداری کا5سال پورے کرنے کا اعلان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کامجوزہ یا مبینہ پاورشئیرنگ فارمولے پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگرپاکستان کی دونوں بڑی اتحادی جماعتوں میں بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال حکومت کرنے کا درپردہ معاہدہ تھا تو پھریہ دونوں جماعتیں آئندہ آنے والے6مہینوں کے اندرایکدوسرےسےدورہوجائیں گی یا پھر ان میں دراڑکھل کرواضح ہو جائے گی۔
سینئر اینکر پرسن اور صحافی امدادسومروکے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی جانب سے بارہا ڈھائی ڈھائی سال والے فارمولے کادعویٰ کیا جارہاہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور خود وزیر اعلیٰ بلوچستان ایسے کسی بھی معاہدے کی کئی بارتردید کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کےدرمیان حالیہ دنوں میں کھچاؤمحسوس کیا جارہا ہے،گلگلت بلتستان کے الیکشن میں خاص طورپر مداخلت کیوجہ سے پیپلزپارٹی کی مقامی اور سینئر قیادت ن لیگ سے ناراض دکھائی دیتی ہے۔




