جنگ کی دھمکیاں ایران کو،اثرات پاکستان پر،گیس اور بجلی کے سخت بحران کا خدشہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)عالمی افق پر جاری کشیدگی کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفارتی آداب کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایران کو غلیظ گالیاں دینے اور 48 گھنٹوں کے اندر مکمل تباہی کی دھمکی نے دنیا بھر کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایران کو "پاگل” اور دیگر نازیبا الفاظ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو اڑا دیا جائے گا اور اسے جہنم بنا دیا جائے گا۔ اس سنگین عالمی صورتحال کے براہِ راست اثرات پاکستان پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں جہاں حکومت نے گیس اور بجلی کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے "راشن بندی” جیسے سخت اور غیر مقبول فیصلے کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس میں کٹوتی کر کے اسے کھاد کے کارخانوں کو فراہم کی جائے تاکہ زرعی بحران سے بچا جا سکے، جبکہ ملک بھر میں مارکیٹیں اور ریسٹورنٹ شام 8 بجے بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سرحد پار سے دہشت گردی کے جواب میں "آپریشن غضبِ حق” کے تحت افغان سرحد پر اب تک 796 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر سخت چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔مزید جاننے کیلئے سینئر صحافی امداد سومرو کا وی لاگ دیکھئے۔




