مشرقِ وسطیٰ میں بنکرز الرٹ،پاکستان میں پٹرولیم ذخیرہ اندوزی شروع

اسلام آباد/ابوظہبی(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کی لپیٹ میں اب خلیجی ممالک بھی آنے لگے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر حملوں کی ایک نئی اور شدید لہر شروع کر دی ہے، جس کے بعد اسرائیلی دفاعی فورسز (IDF) نے اپنے شہریوں کو بنکرز میں پناہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کے دفاعی نظام نے ابوظہبی کی فضاؤں میں ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے، جس کے ملبے کی زد میں آکر پاکستانی اور نیپالی شہریوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

​پاکستان میں اس جنگ کے اثرات پیٹرولیم بحران کی صورت میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے کئی پیٹرول پمپس ‘ڈرائے’ ہو چکے ہیں اور سپلائی میں 50 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔ تاہم، وفاقی حکومت نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں 28 دنوں کا ذخیرہ موجود ہے اور قلت کی اصل وجہ ‘ذخیرہ اندوزی’ اور خوف کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ خریداری ہے۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ڈیلرز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔

​ادھر سوشل میڈیا پر ایک نیا محاذ کھلا ہوا ہے جہاں سینئر صحافیوں کے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی طلت حسین کے بیٹے شامل حسین کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اور حامد میر کی صاحبزادی عائشہ میر کی پی ٹی وی میں ملازمت کو سیاسی رنگ دے کر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جسے تجزیہ کاروں نے ‘بیمار ذہنیت’ کی علامت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت میں بچوں کے میرٹ اور کریئر کو نشانہ بنانا اخلاقی پستی کی انتہا ہے۔مزید جاننے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button