کراچی میں’’ضیائی لسانیت‘‘کا پرچار!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں ایک بار پھر’’لسانیت‘‘کا پرچار شروع ہوگیا،امن و شانتی کے طویل عرصے بعد شہر قائد میں’’لسانیت‘‘کو ہوادینے کیلئے شہر قائد کی دیواروں پر’’ضیائی‘‘دور کے نعرے لکھنا شروع کردیئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں گورننس کے ایشوز کو جواز بناکر ایک بار پھر سے کراچی شہرکو’’لسانیت‘‘کی دہشت میں جھونکنے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہر قائد میں’’ضیائی‘‘دور کی وال چاکنگ کے پیچھے ایک سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ روز سےجاری مہم کا مقصد کراچی کوسندھ سے علیحدہ کرنے کی سازش کارفرما ہے۔




