2وزرائےاعظم کو طلب کرانے والی’’ایمان‘‘کیا وکیل نہیں؟
لاہور پریس کلب کے الیکشن میں کونسی جماعت مداخلت کررہی ہے؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)2وزرائے اعظم کوعدالت طلب کرانے والی وکیل کیا وکیل نہیں ہیں؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفرازڈوگر کے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کوکی وکالت پر سوالیہ نشانے اٹھانے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
سینئرصحافی امدادسومرو نے اپنے وی لاگ میں مدعا اٹھایا ہے کہ اگرمذکورہ میاں بیوی وکیل نہیں ہیں تو پھر کیسے دو سابق وزرائے اعظم کو لاپتہ افراد کیس میں ایمان مزاری نے عدالت میں طلب کرالیا تھا؟۔
سینئر صحافی امداد سومرو نے لاہور پریس کلب کےالیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کھلی مداخلت کا بھی کچہ چٹھہ کھول دیا۔




