وزیرآباد میں آئمہ مساجد کو حکومت پنجاب کی جانب سے ماہانہ وظائف کا اجراء شروع

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرآباد میں آئمہ مساجد کو حکومت پنجاب کی جانب سے ماہانہ وظائف کا اجراء شروع،ساڑھے 5 سو مساجد کے آئمہ کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا، ابتدائی طور پر ضلع بھر کے 280 آئمہ کے اعزازیہ کارڈز کی آج مورخہ 15 جنوری کو تقسیم ہو گی 430 مساجد کے آئمہ کے کاغذات پر کام مکمل ہو چکا ہے۔علماء و آئمہ مساجد نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے مساجد کے علماء، آئمہ اور خطباء کے لئے 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دینے کے فیصلے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے، حکومتِ پنجاب کے اس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 66 ہزار سے زائد آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہم کیا جا رہا ہے جس پر اب تک 80 فیصد سے زائد آئمہ و خطباء نے مثبت جواب دے کر اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے مساجد کے آئمہ و خطباء کے لئے اعزازیہ مقرر کرنے کے فیصلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔



