ترکیے میں غیر قانونی تارکینِ وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد گرفتار

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترکیے میں گزشتہ ایک سال کے دوران غیر  قانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی جس کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترک مائیگریشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان گرفتار افراد میں افغان تارکین وطن سب سے زیادہ تھے جن کی تعداد 42 ہزار سے زائد تھی۔

افغان شہریوں کے بعد سب سے زیادہ گرفتاریاں شامی شہریوں کی ہوئیں، جبکہ ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں حراست میں لیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی تارکین وطن افراد کی گرفتاریوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی آئی ہے، 2024 میں ترکیے بھر میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button