ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 اسٹیشن مکلی کے سامنے سے مستقل تجاوزات ہٹا دی گئیں

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے متعلقہ اداروں کے ہمراہ کارروائی مستقل تجاوزات ہٹا دیں

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے متعلقہ اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے ڈیزاسٹر ریسپانس اسٹیشن مکلی کے سامنے قائم مستقل تجاوزات ہٹا دیں – تفصیلات کے مطابق مذکورہ تجاوزات ہنگامی حالات میں ریسکیو گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ بن رہی تھیں، جس کے باعث بروقت امدادی کارروائی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کی اور اسٹیشن کے سامنے سے تمام رکاوٹیں ختم کروا کر راستہ مکمل طور پر بحال کرا دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنا ناگزیر ہے، جبکہ آئندہ بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اداروں اور اہم عمارتوں کے سامنے تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانیں بچانے میں تاخیر نہ ہو۔

مزید خبریں

Back to top button