وزیرآباد: شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر اے ایس آئی گرفتار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تھانہ سوہدرہ کے اے ایس آئی کو اس کے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا ۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔اے ایس آئی راشد کے خلاف مقدمہ تھانہ سوہدرہ میں درج ہوا  سی پی او نے چھوٹے تھانیدار راشد کو اسکے تھانہ کی حوالات میں بند کروا دیا اے ایس آئی راشد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر کرم آباد کے رہائشی شہری کو غیر قانونی طور پر بغیر اندراج مقدمہ کے حبس بے جا میں رکھا جس پر سی پی او گوجرانوالہ سردار غیاث گل نے سخت ایکشن لیا ۔سی پی او گوجرانولہ نے کہا کہ کرپشن و بدعنوانی برادشت نہیں، اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ  ناقص تفتیش، ضمنیاں دانستہ غائب اور بروقت چالان جمع نہ کروانے والے تفتیشی افسران جیل جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button