اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرغیر قانونی سگریٹس فرخت کرنیوالوں خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کرنے والوں کے کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے ضلع بھر میں مختلف سگریٹ کے وئیر ہاؤس اور شاپس پر چاپے مارے اورغیر قانونی سگریٹس کا بھاری سٹاک زیر تحویل میں لیا گیا، اس موقع پر غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں ملوث متعدد افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سگریٹس کی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں، خلاف قانون سگریٹس کی فروخت میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہول سیلرز اور ریٹیلرز سگریٹس کے سٹاک کی جانچ پڑتال کریں، تمام سٹاک پر حکومتی ٹیکس اسٹیمپ  موجود ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی معاون ہے، سستے سگریٹس نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام صرف قانونی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کریں، غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی، عوام غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں

مزید خبریں

Back to top button