جاوید اختر اوڈھو نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) جاوید اختر اوڈھو نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کر دیئے گئے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اللہ بخش عرف جاوید اختر اوڈو کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کیا گیا ہے، نئے آئی جی سندھ جاوید اوڈو نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔

غلام نبی میمن کے چارج چھوڑتے ہی جاوید اوڈھو نے قائم مقام آئی جی کا چارج لیا تھا۔

جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، جاوید اختر اوڈھو کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افیسر لاڑکانہ تعینات تھی وہ ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادو، جامشورو بھی تعینات رہے۔

جاوید اوڈھو ایس پی سپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہے، جاوید اوڈھو ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، سپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی خدمات سرانجام دیں، وہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپور خاص اور ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، سپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے۔

جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کئے گئے، ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا پھر دوسری مرتبہ جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دیتے رہے۔

اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی، تقریب میں سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے غلام نبی میمن کی خدمات کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button