آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بدین میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بدین میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ پولیس ہیڈکوارٹر بدین میں قائم کی گئی ہے۔ہیڈکوارٹر آمد پر آئی جی سندھ کو جنرل سلام پیش کیا گیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہداء پولیس بدین کی یادگارپر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، ایس ایس پی بدین، ڈی سی بدین اور دیگرپولیس افسران آئی جی سندھ جے ہمراہ تھے۔

آئی جی سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے آئی جی سندھ کو برانچ کے مختلف امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 ڈی آئی جی ڈی ایل  نے بریفنگ دی کہ ڈویژنل شہروں کے بعد بدین پہلا ضلع ہے جہاں بین الاقوامی لائسنس پرمنٹ سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی،پہلے11برانچز تھیں اور یہ بارہویں برانچ ہے۔اب ڈرائیونگ کی اہمیت بڑھ گئی ہے،ڈرائیورز کے لئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ اس ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے ضلع بدین کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا،تین سال کی محنت کو ثمرآور دیکھنا میرے لیئے باعث مسرت ہے،ہم نے ڈی ایل برانچ میں تجربہ کار اور فرض شناس افسران کو تعینات کیا،اس برانچ کو اسٹاف نے تعمیر کیا۔

مزید خبریں

Back to top button