’’ازخودتراشیدہ بُت میں جان،18سالہ ووٹرز وبال جان‘‘

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کئ ممالک میں ووٹر کی عمر کی حد16سال،پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں ووٹر کی عمر کی حد18سال ہے۔ذرائع کے مطابق کئی ممالک ووٹر کی عمر کی حد16سال کرنے پرغور کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں عمر کی حد کو ایک بار پھر سے18سال سے 21سال کرنے کی بحث چھڑ گئی ہے۔سینئرتجزیہ کار امدادسومرو نے نے اپنے تبصرے میں کہا کہ درحقیقت عمران خان کے نام پرریاست نے پوری نسل تیارکی،نوجوان نسل کے زہنوں میں زہر گھولا گیا،سیاسی جماعتوں کے قائدین کو الٹے سیدھے القابات سے نوازا گیا،سیاسی قائدین کی پگڑیاں اچھالی گئیں،اب اس نسل سے18سال کی عمر کی حد واپس لینا کوئی دانشمندی نہیں ہوگی بلکہ یہی ووٹرز21سال کی عمر میں جاکر شدت کیساتھ ووٹ کاسٹ کرینگے اور اپنا غصہ نکالیں گے ۔




