ویمنز ورلڈکپ: بنگلادیش کو شکست دیکر آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

کولمبو(jano.pk)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کر لی ۔

 آسٹریلیا نے 199 رنز کا ہدف 25ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر دیا ۔ایلیسا ہیلی 113 اور  لیچ فیلڈ 84 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں ۔

وشاکاپٹنم میں آسٹریلوی بولرز نے بنگلادیش کے خلاف اپنی کپتان کے پہلے بولنگ کے فیصلے کو درست ثابت کیا ۔

آسٹریلیا کے خلاف بنگلادیشی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکیں،مسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم  بنگلا دیش ٹیم نے  مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔

 ربعیہ حیدر نے 44 رنز بنائے جبکہ سوبھانا موستاری   نے 66رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

199 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی اور لیچ فیلڈ  نے شاندار بیٹنگ کی۔ ایلیسا نے ایونٹ میں مسلسل دوسری  سنچری بنائی۔ دونوں اوپنرز  نے اپنی ٹیم کو 25ویں اوورز میں 10 وکٹ سے فتح دلا دی۔

ایلیسا ہیلی 77گیندوں پر 113 رنز اور لیچ فیلڈ 72 گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ ویمنز ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 5 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔انگلینڈ کا دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button