آئی سی سی نے ویمنز کرکٹرز پرڈالروں کی بارش کردی

ورلڈکپ کی انعامی رقم79لاکھ ڈالر سے بڑھا کر87لاکھ64ہزار615ڈالرکردی گئی

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔2026ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم79لاکھ ڈالر سے بڑھا کر87لاکھ64ہزار615ڈالرکی گئی،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے انعامی رقم میں گزشتہ ورلڈکپ کی نسبت10فیصد اضافہ کیا گیا۔ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو23لاکھ40ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی،رنر اپ ٹیم کو11لاکھ70ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی،سیمی فائنلسٹ ہارنے والی ٹیموں کو6لاکھ75ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

گروپ اسٹیج میں جیتنے والی ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے،ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز شرکت کے ملین گے،

2024 میں ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار ڈالرز تھی،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button