آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،صاحبزادہ فرحان بھی شامل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے صاحبزادہ فرحان 383 رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے،ایونٹ کی فاتح بھارت کے 4 کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل،جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں صاحبزادہ فرحان، سنجو سیمسن، ایشان کشن، ایڈن مارکرم اور ہاردک پانڈیا شامل۔ول جیکس، جیسن ہولڈر، جسپریت بمراہ، لونگی اینگیڈی، بلیسنگ مزاربانی، عادل رشید بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔امریکا کے شیڈلی وان شالکوک کو ٹیم کے 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button