آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کی تازہ عالمی رینکنگ، پاکستان کس نمبر پر؟

دبئی (جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ٹیموں کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ افغانستان دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

دوسری جانب ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں بھی بھارت نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چوتھی پوزیشن پر ہے، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، افغانستان ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں جبکہ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button