آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

دبئی (جانوڈاٹ پی کے) انٹرنیشنل کرلٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلی وین شالکوئک بھی مردوں کی فہرست میں نامزد ہیں۔
واضح رہے صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا علاوہ ازیں صاحبزادہ فرحان نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا تھا۔
خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا، ہرشیتھا سماراوکرما اور اروندھتی ریڈی نامزد ہوئی ہیں جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔



