پاکستانی بلے باززوں کی ترقی کے باوجود تنزلی،آئی سی سی کی نئی رینکنگ آگئی

بابراعظم کی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن، سلمان آغا کا15واں نمبر برقرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبرپرآگئے۔ڈیرل مچل نے بھارت کے روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ ڈیرل مچل نمبرون پوزیشن حاصل کرنے والے دوسری کیوی بیٹربن گئے۔بابراعظم کی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن، سلمان آغا کا15واں نمبر برقرار ہے۔ محمد رضوان اور فخرزمان5-5درجے ترقی کے بعد بالترتیب 22ویں نمبرپر،فخرزمان26ویں نمبرپر موجود ہیں۔ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، ابراراحمد11درجہ ترقی کے بعد اسپنر ابراراحمد کو9واں نمبر مل گیا۔ شاہین آفریدی5درجہ تنزلی کے بعد21ویں نمبرپر چلے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button