ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آئی سی سی نے افغان کرکٹر محمد نبی پر جرمانہ عائد کر دیا

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے افغان کرکٹر محمد نبی پر جارمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نبی پر بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔یہ واقعہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا، جب محمد نبی نے جنوبی افریقی کے بولر لونگی نگیڈی کے کلائی بینڈ (Wrist Band) کے معاملے پر امپائرز کے ساتھ طویل بحث کی۔محمد نبی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو کسی انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کی ہدایات کی نافرمانی سے متعلق ہے۔محمد نبی کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفریز کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔افغانستان کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سپر اوور میں انتہائی دل شکن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Back to top button