آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے سے پاکستان کو 2 اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی بری طرح متاثر ہوگا، جبکہ بھارت کا نیٹ رن ریٹ متاثر نہیں ہو گا۔
آئی سی سی کے قانون کی شق 16.10.7 کے تحت، اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار (forfeit) کرے تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کا حساب پھر بھی ایسے کیا جائے گا کہ گویا اس ٹیم نے اس میچ میں پورے 20 اوورز کھیلے ہوں۔
پاکستان کے بائیکاٹ کرنے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ پاکستان نے صفر رن اسکور کیے، جس کی وجہ سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ پر کافی منفی اثر پڑے گا۔



