آ سی سی ویمنز ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)اتوار کو بھارت کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کو ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا، جس میں بھارت کی فاتح ٹیم کی 3 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کی کپتان لورا وولوارڈٹ کو ٹیم کی کپتانی دی گئی ہےجبکہ اس ٹیم میں ایک پاکستانی کھلاڑی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سمریتی مندھانا، لورا وولوارڈٹ (کپتان)، جیمیما روڈریگز، مریزانے کیپ، ایش گارڈنر، دیپتی شرما، اینابیل سدھرلینڈ، نادین ڈے کلرک، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، الانا کنگ، اور صوفی ایکلسٹون شامل ہیں۔
انگلینڈ کی نیٹ سائیور برنٹ کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یہ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دیکر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔



