آئی سی سی کا ٹی20ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد پلیئرز پرائز منی کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد پلیئرز پرائز منی کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کےمطابق مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالر کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی،بھارت کو سب سے زیادہ 2.63 ملین ڈالرکی انعامی رقم ملی،نیوزی لینڈ کو 1.42 ملین، جنوبی افریقا کو 1 ملین ڈالر سے زائد ملے۔آئی سی سی کےمطابق انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے 9 لاکھ 74 ہزار ڈالر حاصل کیے،ویسٹ انڈیز کو 5 لاکھ 38 ہزار ،پاکستان کو 5 لاکھ 22 ہزار ڈالر ملے،زمبابوے، سری لنکا اور افغانستان بھی انعامی رقم حاصل کرنے والوں میں شامل ہے،ہر ٹیم کو شرکت کی بنیاد پر کم از کم 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر ملے،انعامی رقم گروپ اسٹیج، سپر ایٹ، سیمی فائنل اور فائنل پرفارمنس کی بنیاد پر دی گئی۔


