ٹی20ورلڈکپ،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان،پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ٹی20ورلڈکپ،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان،پاکستانی کھلاڑی بھی شامل۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنا ئے جبکہ انہوں نے 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں اسکور کیں، وہ ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے انڈیا کے سنجو سیمسن بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقا کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا ، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک کو بھی بہترین کھلاڑیوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button