مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آئی سی سی نے ہنگامی منصوبوں پرغور شروع کر دیا

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آئی سی سی نے ہنگامی منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہےہیں،ایونٹ سے جڑے ہوئے تمام افراد کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لاجسٹک ٹیم تمام متعلقہ افراد کے بحفاظت سفر کے لئے کوشاں ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ سے وابستہ فراد کے سفر، انتظامی امورکے لیے ہنگامی منصوبے فعال کر دیے،تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کے لئے جامع متبادل پلان ترتیب دیا جارہا ہے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال ورلڈ کپ کو براہ راست متاثر نہیں کررہی ،ٹریول ٹیم سفرکے لیے متبادل راستوں کا جائزہ لے رہی ہے۔



