وزیرآبادبھرکے12ہسپتالوں میں18دسمبرتک فری آئی کیمپ لگاۓ جائیں گے

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)ضلع وزیرآبادبھرکے12مریم نواز ہسپتالوں میں18دسمبرتک الشفاء ٹرسٹ آئی ھسپتال کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگاۓ جائیں گے۔
راجہ راحیل،فری کیمپ میں مریضوں کے چیک اپ کے بعد مفت ادویات،گلاسزبھی فراہم کیۓجائیں گے مینیجر الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راوالپنڈی۔ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حماد کے احکامات پر الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ مریم نواز ہسپتال احمد نگر میں لگایا گیا فری آئی کیمپ کی قیادت مینیجر راجہ راحیل نےکی جب کہ ڈاکٹر جواد اعوان سمیت دیگر عملہ نے شوگر بلڈ پریشر اور آنکھوں کے مفت معائنہ کے بعد 586 مریضوں کو مفت ادویات اورمفت گلاسز دیئے ۔



