چندے کے پیسے جیب میں ڈالنے پر ابرارپھنس گئے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)گلوکار ابرار الحق دوران کنسرٹ ڈونیشن کے پیسے جیب میں رکھنے کی وائرل ویڈیو کے بعد ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ابرار الحق کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون صحافی سے ڈونیشن معاملے پر بحث کرتے نظر آرہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ابرار الحق خاتون صحافی سفینہ خان سے بحث کرتے ہوئے نظر آئے اور انھیں بار بار وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے کا طعنہ دیتے رہے۔

سفینہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تو آپ کے اس کنسرٹ میں موجود ہی نہیں تھے،ویڈیو وہاں موجود آپ کے لوگوں نے وائرل کی۔ لیکن ابرار الحق کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ابرار الحق نے سفینہ خان سمیت دیگر صحافیوں کو ن لیگ کا سپورٹر قرار دیتے ہوئے کہا ڈونیشن والے معاملے کی وضاحت بھی دی۔

ابرار الحق کا کہنا تھا جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ اس آدمی نے ہسپتال کے لیے ڈونیشن دیا تھا۔اب میں اس وقت کسی بینک میں جاکر تو وہ پیسے جمع نہیں کروا سکتا تھا۔ اس لیے پیسے جیب میں ڈالے۔

ابرار الحق کی یہ ویڈیو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے، جس میں ابرار کے مداح ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے اسے ’انا کا مسئلہ‘ کہہ کر تنقید کی جارہی ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button