عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی تصدیق کردی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی تصدیق کردی۔

ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب میزائل حملہ ہوا ہے۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر سے تقریباً 350 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک ڈھانچہ کسی پروجیکٹائل (میزائل) کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور عملے کے کسی رکن کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں

Back to top button