بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار

ڈھاکا(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

ڈھاکا میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 275 رنز کا ہدف دے دیا۔

275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اننگز کے دوران  پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے اور انہیں اسٹریچر کی مدد سے میدان سے باہر لے جایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ کے دوران ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے میدان میں ہی انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی معائنے کے بعد حسین طلعت کو مزید تفصیلی جانچ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل طبی معائنے کے بعد انجری کی نوعیت اور شدت کا تعین کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button