ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور۔ذرائع کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔یہ اقدام اس اہم آبی گزرگاہ پر ایران کے بڑھتے ہوئے کنٹرول کو معاشی فائدے میں تبدیل کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے۔امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے ان جہازوں کی نقل و حرکت متاثر کی ہے جنہیں وہ اپنے مخالفین یا ان کے اتحادیوں سے منسلک قرار دیتا ہے۔ایک ایرانی رکنِ پارلیمان نے کہا کہ ایک بل زیر غور ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ممالک کو، چاہے وہ تجارتی سامان، توانائی یا خوراک کی ترسیل کر رہے ہوں، ایران کو ٹول اور ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button