امریکانے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کردی،اسرائیلی فوج کا دعویٰ،ٹرمپ نے ایرانی جہازتباہ کرنے کی دھمکی دیدی

تل ابیب/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایران کیخلاف آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بحریہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں کی نگرانی اور روک تھام کرے، جبکہ خلیجی سمندری راستوں پر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والی عالمی تجارتی جہاز رانی مکمل طور پر بند نہیں کی گئی، تاہم ایران سے منسلک بحری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ایرانی بحری جہاز ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرے گا، اسے “تباہ” کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button