’’گینگز آف واسے پور‘‘ نے میری زندگی بدل دی، ہما قریشی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ ’’گینگز آف واسے پور‘‘ نے میری زندگی بدل دی۔
ہما قریشی نے فلمساز انوراگ کشیپ کی فلم گینگز آف واسے پور سے بالی ووڈ میں شاندار ڈیبیو کیا اب انہوں نے حالیہ انٹرویو میں پہلی فلم کی یاد تازہ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گینگز آف واسے پور نے میری زندگی بدل دی، میں نوجوان دہلی کی لڑکی تھی، اشتہار کی شوٹنگ کے لیے گئی تھی اور میں نے بہت زیادہ میک اپ کیا ہوا تھا، اس دوران انوراگ کشیپ نے میرے چہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا ’یہ کیا ہے؟‘
اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا دسواں اشتہار ہے، مجھے لگتا ہے جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ میں فلم کے لیے موزوں ہوں۔
ہما قریشی نے بتایا کہ انہیں گینگز آف واسے پور کے لیے 65 ہزار روپے ملے تھے، میں اس تجربے کو دوبارہ حاصل کرنا چاہوں گی چاہے کتنی ہی رقم کیوں نہ ہو۔
واضح رہے کہ گینگز آف واسے پور نے نوازالدین صدیقی، منوج باجپائی، رچا چڈھا، ذیشان قادری، پنکج ترپاٹھی، پیوش مشرا، اور جیدیپ اہلوت نے بھی اداکاری کی۔
علاوہ ازیں کام کے محاذ پر نیٹ فلکس کی دہلی کرائم کے تیسرے سیزن میں ہما قریشی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



