عوامی عہدے دار کا عورت کے حجاب کو زبردستی ہٹانا اس کی عزت اور خودمختاری پر حملہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کا حجاب کو زبردستی ہٹانا اس کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے ایسے اقدامات کو معاشرے میں خوف بڑھانے کے مترادف قرار دیا۔

دوسری جانب بھارت میں انسانی حقوق کے رہنماؤں کا کہنا تھا واقعے سے بھارت میں اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں،اس واقعے کے ذمے داروں کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔

 نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ نتیش کمار کی بے شرمی دیکھیں اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی خاتون ڈاکٹر کا حجاب اتار دیا۔ یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button