China کا ہیومنائیڈ روبوٹ 106کلومیٹر پیدل چل کرعالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

شنگھائی(جانوڈاٹ پی کے)چین میں انسانی جسامت رکھنے والے روبوٹ AgiBot A2 نے پیدل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ روبوٹ نے 66 میل یعنی تقریباً 106.3 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق روبوٹ نے چینی شہر سوزہو سے اپنا سفر شروع کیا اور تین دن کے طویل سفر کے بعد شنگھائی پہنچا۔ اس دوران بیٹریاں تبدیل کیے جانے کے باوجود روبوٹ نے چلنا بند نہیں کیا، کیونکہ یہ ٹیسٹ اس کی لمبے عرصے تک مسلسل چلنے کی صلاحیت جانچنے کے لیے لیا گیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے AgiBot A2 کو طویل ترین پیدل سفر کرنے والے روبوٹ کا اعزاز دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید دور کے ہیومنائیڈ روبوٹس اب لیبارٹریز تک محدود نہیں رہے اور شہری سڑکوں، مختلف سطحوں، ٹریفک اور دن رات کے حالات کے مطابق خود آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button