مشرق وسطیٰ میں جنگ: چین کا ایران، اردن، لبنان اور عراق کیلئے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ  کے دوران ایران، اردن، لبنان اور عراق کے لیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  امداد کا مقصد متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنا ہے،  چین  خطے میں انسانی بحران پر تشویش اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کر تا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے  جاری بیان میں کہاگیا کہ  چین جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،خطے میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنا عالمی ترجیح ہونی چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق  مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button