حیدرآباد کےسول ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شہید بینظیر بھٹو ویلفیئر سوسائٹی کااحتجاجی مظاہرہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام۔پی کے)حیدرآباد کے سول ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف شہید بینظیر بھٹو ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت عامر زرداری پیر نورمحمد شاہ، نورمحمد، اصغر ملاح کر رہے تھے اس موقع پر ایڈووکیٹ عامر لطیف زرداری نے کہا کہ میرے بیٹے کی طبیعت خراب ہوئی، اسے ہسپتال داخل کرایا گیا، مگر وہیل چیئر پر بٹھائے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن اسے بیڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد جو ضروری بیماری کے ٹیسٹ ہونے تھے، اسپتال والوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ 6 دن بعد ہوں گے ایک مریض اگر سنجیدہ حالت میں داخل ہو تو اس کے ٹیسٹ بروقت ہوں تاکہ مناسب علاج ہو سکے، مگر وقت پر ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث میرے بیٹے کی بیماری جسم میں مزید پھیل گئی، جس کے ذمہ دار حیدرآباد سول ہسپتال کے ڈاکٹر اور انتظامیہ ہیں، جن کے خلاف میں نے قانونی کارروائی بھی کی ہے
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سول ہسپتال کے ڈاکٹر خود کو مسیحا کہتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ اپنا پیشہ بھول کر پیسہ کمانے کی مشین بن چکے ہیں۔ انہیں مریض انسان نہیں بلکہ گاہک نظر آتا ہے۔ یہاں تمام سرکاری ڈاکٹر اپنی نجی اسپتالیں چلا رہے ہیں اور اپنی پرائیویٹ پریکٹس کو ترجیح دے رہے ہیں، جو کہ پاکستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے قانون کے خلاف ہے اس کے علاوہ اسپتال میں نان ٹیکنیکل اور نااہل لوگ کام کر رہے ہیں جو کئی انسانی جانوں کے نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔ انہی کی غفلت کی وجہ سے میرے بیٹے ڈاکٹر حسنین زرداری کی موت ہوئی ہے انہو نے صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سول اسپتال کو قتل گاہ بنانے والے ظالم ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور غریب، بے سہارا لوگوں کا بہتر علاج یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر سول اسپتال حیدرآباد کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا



