ماتلی: ڈیلیوری آپریشن کے دوران خاتون کی ہلاکت، ورثاء کا اسپتال کے باہر احتجاجی دھرنا

ماتلی (رپورٹ ذیشان احمد گدی جانو ڈاٹ پی کام) ماتلی کے نجی اسپتال میں ڈیلیوری کے آپریشن کے دوران خاتون عزیزہ زوجہ واحد بخش خاصخیلی کی ہلاکت کے بعد ورثاء نے اسپتال کے باہر حیدرآباد-بدین روڈ پر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا، ورثاء کا کہنا ہے کہ آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث عزیزہ بیہوشی کی حالت میں ورثاء کے حوالے کی گئی جبکہ سول اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ ایک گھنٹہ قبل ہی انتقال کر چکی تھی، پولیس کے پہنچنے کے باوجود ورثاء دھرنا ختم کرنے سے قاصر رہے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، ورثاء نے ڈاکٹر سے فوری رابطے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، پولیس نے اسپتال میں موجود دیگر مریضوں کو محفوظ طریقے سے اپنے گھروں روانہ کیا اور اسپتال کو تالہ بند کر دیا، اب تک اس واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اور دھرنا جاری ہے#



