پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کی ادویات ناپید،6ہزارمریض خوار،ادویات کی ٹیسٹنگ ہورہی ہے،ترجمان

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب کےسرکاری ہسپتالوں میں کینسرکےمریضوں کیلئے ادویات ناپید ہوگئیں۔
ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں رجسٹرڈ کینسر کے 6ہزار مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔بلڈ کینسر کے مریضوں کیلئے دوائی روکسولیٹنیب اور ایورولیمس بھی سرکاری اسپتالوں میں موجود نہیں ہے، طویل مدت کینسرکےعلاج کی دوا نیلوٹینیب خریداری کے باوجود سپلائی نہ ہو سکی جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں رجسٹرڈ کینسر کے چھ ہزار مریض پریشان ہیں۔
ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، شہباز شریف دور میں بلڈ کینسر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کینسرکی خریدی ایک دوائی کے ٹیسٹ جاری ہیں، ٹیسٹ مکمل ہونے پرادویات کی سپلائی ہوگی، دیگر دوادویات پر کمیٹی مزید ادویات کا تجزیہ کر رہی ہے، 8 ادویات کا جائزہ لینے کے باعث دیگر دو ادویات نہیں خریدی گئیں کمیٹی کے فیصلہ کرنے پر دیگر ادویات کی خریداری کا فیصلہ ہو گا۔



