پہلے نقصانات کا معاوضہ دو پھر آبنائے ہرمز کھلے گی، ایران کا دو ٹوک پیغام

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایران نے واضح انداز میں کہا ہے کہ نقصانات کا معاوضہ لیے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
ایرانی صدر آفس حکام کے مطابق ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بندش پر سول انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکی دی، صدر ٹرمپ نے مایوسی اور غصے کی وجہ سے فحاشی اور بکواس کا سہارا لیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے ایران کی استقامت اور مزاحمت نے ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ٹرمپ نے گھٹیا زبان استعمال کرکے ایرانیوں کی توہین کی ہے۔



