2 امریکی جہازوں نے آبنائے ہرمزکو بارودی سرنگوں سےصاف کرنےکیلئے آپریشن شروع کردیا، امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکی جہازوں یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن اور مائیکل مرفی  نے آبی گزرگاہ کی حفاظت کےلیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق  دو امریکی جہاز  آبنائے ہرمز سے گزر کر  خلیج عرب پہنچ گئے ہیں، دونوں جہاز آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سےصاف کرنےکےمشن پر ہیں، آبنائے ہرمز سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بچھائی گئی سرنگیں ہٹائی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی کہا ہے کہ  امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا مشن شروع کر دیا ہے۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آزادانہ تجارت کے فروغ کے لیے اس محفوظ راستے کو جلد میری ٹائم صنعت سے شیئر کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button