قمبرشہدادکوٹ: سیاہ کاری کے الزام پر فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان قتل، بہن زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ کے تھانہ امام بخش جمالی کی حدود گاؤں وریل بروہی میں ملزم نے سیاہ کاری کے الزام پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور اپنی بہن کو زخمی کردیا، جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ واجد بروہی کے نام سے ہوئی، مقتول کی لاش اور زخمی لڑکی شاہدہ کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا. پولیس کے مطابق اصغر بروہی نامی ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے.



