ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی،درجنوں افراد جاں بحق،سینکڑوں لاپتہ

ہانگ کانگ(جانوڈاٹ پی کے)ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں بدھ کے روز ہائی رائز رہائشی عمارتوں میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز پوری رات جدوجہد کرتے رہے جبکہ دھواں دور دور تک پھیل گیا۔Image

32 منزلہ رہائشی ٹاورز میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلی، عمارت کے اطراف بانس کے اسکیفولڈنگ اور گرین کنسٹرکشن جالی موجود تھی، جسے حفاظتی خدشات کے باعث حکومت مارچ سے مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کر چکی تھی۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

فائر سروسز کے مطابق شدید گرمی اور دھوئیں کے باعث عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے اور اندھیرا ہونے کے بعد صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی۔آگ وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس میں لگی، جس میں آٹھ بلاکس پر مشتمل 2 ہزار فلیٹس ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ کتنے افراد عمارت کے اندر موجود ہو سکتے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائر فائٹر عملے کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع دوپہر 2 بج کر 51 منٹ پر ملی، اور پھر شام 6:22 پر اسے نمبر 5 الارم یعنی سب سے بلند سطح پر قرار دیا گیا۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیل کر ہاؤسنگ بلاکس میں سے سات بلاکس تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں

Back to top button