بلوچستان میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے


کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) حکومت بلوچستان نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق ان ایام میں تمام سرکاری دفاتر اور صوبائی ادارے بند رہیں گے۔ تعطیلات کا فیصلہ محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو چھٹی ہوگی۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے تحت مختلف شہروں میں اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، جن میں بعض مقامات پر ٹریفک اور نقل و حرکت پر جزوی پابندیاں بھی شامل ہیں۔