اسلام آباد میں9اور10اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان،ضروری سروسز کھلی رہیں گی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں9اور10اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان،ضروری سروسز کھلی رہیں گی۔اسلام آباد انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 اپریل 2026 (جمعرات اور جمعہ) کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی ریونیو حدود میں مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں کو دو روزہ چھٹی ملے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود ضروری خدمات مکمل طور پر فعال رہیں گی۔ ان میں MCI، CDA، ICT Administration، پولیس، ہسپتال، بجلی اور گیس سے متعلق ادارے شامل ہیں تاکہ شہریوں کو روزمرہ سہولیات کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔حکام کے مطابق یہ تعطیلات وفاقی دارالحکومت میں اہم سفارتی اور سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر دی گئی ہیں، جبکہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور ٹریفک پلان بھی نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔Image

مزید خبریں

Back to top button