ہاکی ٹیم منیجر کو جہاز میں سگریٹ’’مہنگا‘‘پڑگیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید غیر ملکی دورے سے وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے جس کے بعد انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ارجنٹینا سے وطن واپسی پر ٹرانزٹ کے لیے جہازبرازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رُکا تو جہاز رُکنے پر انجم سعید نے مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کی۔ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے سگریٹ نوشی پر شکایت کی تو سکیورٹی عملے نے انجم سعید کو آف لوڈ کردیا، بعدازاں منیجر انجم سعید اور ایک کھلاڑی کے علاوہ باقی تمام اسکواڈ وطن واپس روانہ ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجم سعید کے معاملے پر پورے اسکواڈ نے خوب منت سماجت کی لیکن سکیورٹی کے عملے نے ایک نہ سنی اور سگریٹ نوشی کے حوالے سے سخت قوانین لاگو کیے اور انہیں آف لوڈ کردیا۔



